ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا میں گھروں اور مندرمیں چوریوں کے 9معاملات کا ملزم گرفتار

کارکلا میں گھروں اور مندرمیں چوریوں کے 9معاملات کا ملزم گرفتار

Thu, 15 Dec 2016 13:24:33    S.O. News Service

کارکلا 15؍دسمبر (ایس او نیوز)پولیس نے مختلف مقامات پر گھروں اور مندرمیں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت بیلتھنگڈی کے رہنے والے اوماناتھ پربھو(۴۷سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے پاس سے 3,50,000روپے مالیت کے سونے کے زیورات،25,000,روپے کی چاندی کی اشیاء اور نقد 11ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں۔جو چوری کی 9وارداتوں سے متعلق ہیں۔کہتے ہیں کہ پربھو کو اس سے پہلے بھی چوری کی وارداتیں انجام دینے کے جرم میں جیل کی سزاہوئی تھی۔


Share: